Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / دو افراد ہلاک اور کئی افراد شدید زخمی

دو افراد ہلاک اور کئی افراد شدید زخمی

حیدرآباد 24دسمبر(یواین آئی)وین کا بریک فیل ہونے کے سبب وین گاڑیوں میں گھس پڑی ۔ اس حادثہ میں دو افراد ہلاک اور کئی افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ وا قعہ آندھراپردیش کے تروپتی کے کورلا کنٹہ علاقہ میں آج صبح پیش آیا ۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کیلئے رویا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چار زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ یہاں حادثہ آج صبح تروملا جانے کے دوران پیش آیا ۔ بریک فیل ہونے سے اچانک وین آٹوز اور دیگر گاڑیوں میں گھس پڑی ۔ حادثہ میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کی موت اسپتال میں علاج کے دوران ہوگئی ۔

TOPPOPULARRECENT