Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / دو ایرانی شعراء کیلئے کوڑوں اور جیل کی سزا

دو ایرانی شعراء کیلئے کوڑوں اور جیل کی سزا

تہران ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی عدالت نے دو شعراء کو اُن کی شاعری اور صنفِ مخالف سے ہاتھ ملانے کے جرم پر قید اور کوڑے مارنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔ یہ شعراء ڈاکٹر فاطمہ اختصاری اور دوسرے ٹیچر مہدی موسوی ہیں۔ ماہر اطفال فاطمہ کو دسمبر 2013ء میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں ساڑھے گیارہ برس کی سزا سنائی گئی ہے۔ ادب اور شاعری پڑھانے والے مہدی موسوسی کو نو برس کی قید کا حکم سنایا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے ایران میں آزاد رائے کے حوالے سے جاری حکومتی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی حکام اور سرکاری میڈیا نے شاعروں کو سزا پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT