Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / دو بم دھماکوںمیں 10 مصری فوجی ہلاک

دو بم دھماکوںمیں 10 مصری فوجی ہلاک

قاہرہ ۔ 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر کئے گئے دھاوؤں کے دوران دو دھماکے ہوئے جن میں دس مصری فوجی اور پندرہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ دس فوجی اہلکار جن میں تین اعلیٰ سطحی عہدیدار بھی شامل ہیں، اس وقت ہلاک ہوگئے جب سڑک کے کنارے دو دھماکے ہوئے جو دراصل فوج کی دو گاڑیوں کو نشانہ بنانے کیلئے کئے گئے تھے۔ فوجی ترجمان کرنل تعمیر الرفاء نے یہ بات بتائی اور پندرہ دہشت گردوں کی ہلاکت کی بھی توثیق کی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ شمالی اور وسطی سینائی میں جنوری 2011ء کے انقلاب سے اب تک متعدد دہشت گرد حملے ہوچکے ہیں۔ عوامی انقلاب میں اس وقت کے صدر حسنی مبارک کو معزول کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT