Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / دو بچوں کی بیوہ ماں کو امریکی لاٹری کا خطیر رقمی انعام

دو بچوں کی بیوہ ماں کو امریکی لاٹری کا خطیر رقمی انعام

نیویارک ۔ 25 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : مساچیوسیٹس کی ساکن ایک 53 سالہ خاتون جو دو بچوں کی ماں ہے ، نے آج خود کو امریکہ کی خوش نصیب ترین خاتون تصور کیا ہوگا کیوں کہ وہ سب سے بڑی سنگل جیک پاٹ جیت کر 758.7 ملین ڈالرس کی حقدار بن گئی ۔ اس نے کہا کہ برسوں کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور اب وہ اپنی 32 سال پرانی ہاسپٹل کی نوکری چھوڑ دے گی ۔ اعظم ترین جیک پاٹ جیتنے والی ماویس ویانزک نے بتایا کہ لاٹری ٹکٹ خریدنے کی اسے عادت تھی اور وہ اسے اکثر ایک خواب ہی سمجھتی تھی کہ کبھی اسے بھی انعام ملے گا لیکن اس کے خدا نے بالاخر اس کی سن لی اور جو خواب تھا اسے حقیقت میں بدل دیا ۔ ماویس نے بتایا کہ وہ اب مرسی میڈیکل سنٹر میں اپنی ملازمت ترک کردے گی ۔ دریں اثناء ایک نیوز کانفرنس کے دوران بھی اس نے پر مسرت لہجہ میں کہا کہ اس نے ہاسپٹل انتظامیہ سے کہہ دیا ہے کہ وہ اب ملازمت کرنا نہیں چاہتی ۔ جب اس سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی جیت کس طرح منانا چاہتی ہے تو اس نے کہا کہ وہ اپنے بستر میں چھپ جانا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT