Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / دو بہنوں کا قاتل امیت سنگھ گرفتار

دو بہنوں کا قاتل امیت سنگھ گرفتار

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) چیتنیا پوری حدود کے سنسنی خیز دوہرے قتل کیس ملزم کو پولیس نے بالآخر گرفتار کرلیا۔ قتل کے تقریباً 15 دن بعد عمل میں آئی گرفتاری کے بعد وزیرداخلہ مسٹر نرسمہا ریڈی متاثرین کے مکان پہونچ گئے۔ لڑکیوں کے والدین کو پرسہ دیتے ہوئے ان کی مدد و تعاون کا وزیرداخلہ نے تیقن دیا۔ قاتل کو سخت سزا دلانے کا دونوں بہنوں سری لیکھا 21 سالہ اور یامنی سرسوتی 23 سالہ کے والدین کو یقین دلایا۔ یاد رہے کہ 14 جولائی کے دن امیت سنگھ نامی شخص نے سری لیکھا اور یامنی کے مکان میں داخل ہوکر دونوں بہنوں کو قتل کردیا تھا اور راہ فرار اختیار کرلی تھی۔ 15 دن بعد عمل میں آئی گرفتاری کو دیکھتے ہوئے ریاستی وزیرداخلہ متاثرہ خاندان کے مکان پہونچ گئے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ کے ہمراہ کمشنر سائبرآباد پولیس مسٹر سی وی آنند، ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایل بی نگر مسٹر توقیر اقبال و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT