Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دو بیروزگار نوجوان چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب ہورڈنگ پر چڑھ گئے

دو بیروزگار نوجوان چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب ہورڈنگ پر چڑھ گئے

حیدرآباد۔ 19 مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کیمپ آفس کے قریب آج اس وقت سنسنی پھیل گئی جب دو بیروزگار نوجوانوں نے اچانک ہورڈنگ پر چڑھ کر وہاں سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دی۔ بیگم پیٹ کیمپ آفس کے قریب دو نوجوانوں کی اس حرکت کے بعد پنجہ گٹہ پولیس فوری حرکت میں آگئی اور نوجوانوں کو چھلانگ لگانے سے بچانے کیلئے شامیانہ تھام کر کھڑے ہوگئے۔ پولیس نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ہورڈنگ سے نیچے آجائیں اور اپنی جو بھی شکایت ہے ، اس سے متعلقہ عہدیداروں کو واقف کرائے۔ ضلع ورنگل سے تعلق رکھنے والے دو طلباء پربھاکر اور چیتنیا اگریکلچرل ایکسٹنشن آفیسر کی ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ہورڈنگ پر چڑھے ہوئے نوجوانوں کو دیکھنے کیلئے جمع ہجوم کے سبب مصروف ترین علاقہ میں ٹریفک جام ہوگئی ۔ فائر انجن کے کرین کے ذریعہ دو نوجوان کو کامیاب طور پر نیچے لایا گیا اور بعدازاں انہیں پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT