Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دو بیرونی باشندے فوریکس تاجر کی توجہ ہٹاکر 90 ہزار روپئے اڑا لئے

دو بیرونی باشندے فوریکس تاجر کی توجہ ہٹاکر 90 ہزار روپئے اڑا لئے

حیدرآباد /26 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دو بیرونی باشندوں نے کرنسی تبادلہ کاروباری کی توجہ ہٹاکر 90 ہزار کا سرقہ کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کے چندرا شیکھر ریڈی موسی رام باغ ، ملک پیٹ علاقہ میں تلسی نیٹ ورک کے نام سے فوریکس ٹریڈنگ کاروبار چلاتا ہے ۔ آج شام بیرونی ممالک کے دو باشندوں نے اس کے دفتر پہونچکر 100 ڈالر کی نوٹ کے تبادلے کی خواہش ظاہر کی جس پر فورکس تاجر نے 6400 روپئے دینے کا ارادہ ظاہر کیا ۔ امریکی ڈالر کے عوض ہندوستانی کرنسی حاصل کرنے کے بہانے پہونچنے والے مذکورہ بیرونی باشندوں نے چندر شیکھر ریڈی سے پانی طلب کیا اور اسی دوران دفتر کے ڈیسک میں موجود 70 ہزار روپئے نقد رقم اور ڈھائی سو امریکہ ڈالر کا سرقہ کرلیا ۔ بعد ازاں ایرپورٹ روانگی کا بہانہ بناکر دو دھوکہ بازوں نے وہاں سے راہ فرار اختیار کرلی۔ ریڈی کے کچھ دیر بعد اپنے ڈیسک کا جائزہ لینے پر اسے سرقہ کا پتہ چلا اور اس نے ملک پیٹ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کروائی اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT