Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دو بیڈروم مکانات ، خواتین کے نام الاٹ

دو بیڈروم مکانات ، خواتین کے نام الاٹ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر انیمل ہسبنڈری تلسانی سرینواس یادو نے آج اپنے حلقہ میں بنسی لال پیٹ ڈیویژن کا دورہ کیا اور مقامی افراد سے ملاقات کی ۔ دو بیڈروم مکانات اسکیم کے تحت ان مکانات کے الاٹمنٹ پر مقامی افراد سے تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ گذشتہ 50 تا 60 سال سے مختلف مقامات پر مقیم ہیں ان کے لیے مکانات تعمیر کئے جارہے ہیں ۔ مکانات کی تعمیر کو یقینی بنایا جارہا ہے اور دو بیڈ روم مکانات خواتین کے نام الاٹ کئے جائیں گے جو لوگ برسوں سے کرایہ کے مکانات میں وہ رہے تھے اب انہیں اپنے ذاتی مکانات میں رہنے کا موقع ملے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT