Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / دو بی جے پی ارکان اسمبلی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

دو بی جے پی ارکان اسمبلی کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ

مظفر نگر 19 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ایک مقامی عدالت نے دو بی جے پی ارکان اسمبلی کے خلاف یہاں ٹرین خدمات کو متاثر کرنے کے کیس کے سلسلے میں عدالت میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے ہیں۔ استغاثہ کے مطابق چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ گوپال تیواری نے مظفرنگر حلقے کے کپل اگروال اور بڈھانہ نشست کی نمائندگی کرنے والے اومیش ملک کے خلاف یہ وارنٹ جاری کئے ہیں۔ اُنھوں نے پولیس کو ہدایت دی کہ دونوں ملزمین کو اس کیس کے سلسلہ میں 30 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ریلوے پولیس نے 3 اپریل 2012 ء کو کئی بی جے پی کارکنان بشمول دونوں ملزمین کیخلاف کیس درج کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT