Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دو جھونپڑیاں جل کر خاکستر

دو جھونپڑیاں جل کر خاکستر

یلاریڈی /17 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے یلاریڈی علاقہ میں حادثاتی طور پر دو جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ دو جانوروں کے رہائشی جھونپڑیاں بھی مکمل جل گئے ۔ بلارم کے نرسملو ، پوچووا کی جھونپڑیاں جلنے پر ان کی زد میں آکر پالیا۔ ناگیا نے جانوروں کے دو جھونپڑیاں بھی جل کر خاکستر ہوگئے ۔ پہلے نرسملو کی جھنوپڑی کو حادثاتی طور پر آگ لگنے سے تیز ہواؤں نے آگ بھڑکنے سے بالیا ۔ پوچووا ، ناگیا کی جھونپڑیوں کو بھی آگے نے آپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ یلاریڈی فائر بریگیڈ نے مقام حادثہ پہونچ کر آگ بجھائی ۔ ریونیو انسپکٹر مسٹر نواز نے پنچنامہ کرتے ہوئے پوچوکا 67ہزار روپئے ، نرسملو کا 57 ہزار روپئے ، بالیا کا دس ہزار روپئے اور ناگیا کا چھ ہزار روپئے نقصان بتایا ۔ متاثرین حکومت سے جلد از جلد امداد جاری کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT