Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دو حادثات میں تین افراد ہلاک

دو حادثات میں تین افراد ہلاک

حیدرآباد ./20 نومبر ( این ایس ایس ) ریاست تلنگانہ کے مختلف مقامات پر آج پیش آئے دو حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ ضلع نلگنڈہ کے چوٹ اوپل منڈل کے تحت کوئلہ گوڑم میں ایک کار اُلٹ جانے کے سبب ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا بری طرح زخمی ہوگیا ۔ جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ۔ دوسرے حادثہ میں ایک آٹو اور لاری کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ دیگر دو شدید زخمی ہوگئے ۔ ایک زخمی دوران علاج جانبر نہ ہوسکا ۔

TOPPOPULARRECENT