Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین جھلس جانے سے فوت

دو خواتین جھلس جانے سے فوت

حیدرآباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) کلثوم پورہ اور جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی جھلس جانے کے سبب موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق ایک نے خودسوزی کرلی اور ایک کی حادثاتی طورپر جھلس جانے کے سبب موت ہوگئی ۔ کلثوم پورہ پولیس کے مطابق انیسا بیگم جو پنچ بھائی الاوہ علاقہ کے ساکن محمد غوث کی بیوی تھی اس خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد 14 مئی کے دن انتہائی اقدام کرلیا اور اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس کے مطابق 30 سالہ وسیما بیگم جو روڈا میستری نگر علاقہ کے ساکن سید یوسف کی بیوی تھی 12 مئی کے دن یہ خاتون اپنے گھر میں پکوان کررہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور وہ اس حادثہ میں جھلس کر شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔
لاری کی ٹکر سے چار افراد ہلاک
شمس آباد ۔17 مئی ۔ ( سیاست نیوز) شمس آباد میں 12 مئی کی ابتدائی ساعتوں میں لاری کی ٹکر سے چار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔ تفصیلات کے بموجب 12 مئی کی ابتدائی ساعتوں میں ایک تیز رفتار لاری نے سڑک پر ٹھہری ہوئی لاری اور بائیک کو ٹکر دیدی تھی جس میں چار افراد دو مسافر ایک کلینر اور ایک بائیک سوار ہلاک ہوگیا تھا ۔ شمس آباد آر جی آئی پولیس نے لاری ڈرائیور عنایت اﷲ 36 سالہ ساکن کرناٹک کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔

TOPPOPULARRECENT