Sunday , October 22 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودسوزی

دو خواتین کی خودسوزی

حیدرآباد /19 جولائی ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقوں دنڈیگل اور پہاڑی شریف حدود میں دو خواتین نے خودسوزی کرلی ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق 35 سالہ لیلا جو دنڈیگل علاقہ کے ساکن گوپال کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل اپنے جسم پر کیروسن ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات دیر گئے فوت ہوگئی ۔ اس خاتون کا تعلق ناندیڑ مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 28 سالہ لاونیا جو پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن نوین کمار کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے 17 جولائی کے دن انتہائی اقدام کرتے ہوئے اپنے جسم پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT