Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد ۔ /25 مارچ (سیاست نیوز) شہر اور نواحی علاقوں میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ ایک شوہر سے طلاق کے بعد تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی ۔ ان دو خواتین کی خودکشی کی وجوہات کو پولیس ذرائع نے بیان کیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 21 سالہ مونیکا جو ہمایوں نگر پوچماں بستی علاقہ کے ساکن سریش کی بیوی تھی 6 سال قبل اس خاتون کی شادی ہوئی تھی اور 4 سال قبل شوہر کی موت ہوگئی تھی ۔ شوہر کی موت کے بعد شوہر کے غم کا شکار اس خاتون کے گھرمیں جھگڑے شروع ہوگئے تھے ۔ ان جھگڑوں اور شوہر کے غم سے دلبرداشتہ مونیکا نے /20 مارچ کے دن خودسوزی کرلی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ میاں پور پولیس کے مطابق 31 سالہ نروپماں جو میاں پور علاقہ کے ساکن سریدھر کی بیوی تھی یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ تھی ۔ سال 2007 ء میں ان کی شادی ہوئی تھی اور گزشتہ چند عرصہ قبل نروپماں کا اس کے شوہر سے طلاق ہوگیا ۔ طلاق کے بعد وہ تنہائی سے دلبرداشتہ ہوگئی تھی اور اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT