Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر اور کیسرا علاقوں میں دو ضعیف خواتین مشتبہ حالت میں فوت ہوگئیں ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 60 سالہ ایلماں جو پربھات نگر علاقہ کے ساکن تھی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ضعیف خاتون تنہائی سے پریشان تھی جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ اس خاتون کا بیٹا سافٹ ویر انجینئیر بتایا گیا ہے ۔ خاتون شوہر کی موت کے بعد سے تنہا ہوگئی تھی ۔ کیسرا پولیس کے مطابق 60 سالہ اناپورنا جو کیسرا علاقہ کے ساکن برمہیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون گذشتہ روز عمارت کی پہلی منزل سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت
حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) کیسرا کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ کرشنا جو پیشہ سے لیبر   دمائی گوڑہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT