Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد 7 اگسٹ (سیاست نیوز) سیل فون کی بات پر پڑوسیوں سے جھگڑے کے بعد ایک اور مزید جہیز کے لئے ہراسانی کا شکار خواتین کی خودکشی کے واقعات سائبرآباد پولیس حدود میں پیش آئے۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 20 سالہ حنا بیگم جو وادی مصطفی شاہین نگر علاقہ کے ساکن محمد اسحاق کی بیوی تھی۔ 3 اگسٹ کے دن سیل فون کی بات پر پڑوسیوں سے اس خاتون کی بحث ہوگئی تھی اور اس بات سے وہ ہتک محسوس کرتے ہوئے دلبرداشتہ ہوگئی تھی۔ سب انسپکٹر چندر ریڈی نے بتایا کہ اس خاتون نے 3 اگسٹ کو انتہائی اقدام کیا اور کل رات فوت ہوگئی۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 50 سالہ راجیشوری جو ویکر سیکشن کالونی مادھا پور علاقہ کے ساکن لالہ زار کی بیوی تھی، اس خاتون نے 3 اگسٹ کو اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی۔ اس خاتون کو شوہر کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں مصروف تحقیقات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT