Monday , March 27 2017
Home / جرائم و حادثات / دو خواتین کی خودکشی

دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ مغل پورہ اور حیات نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ تاہم ایک کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ مغل پورہ پولیس کے مطابق 21 سالہ سمیرہ بیگم جو سلطان شاہی علاقہ کے ساکن محمد سرفراز کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی پیشہ سے نرس بتائی گئی ہے ۔ 8 مارچ کے دن گھر میں معمولی بات پر پیش آئے جھگڑے سے ناراض اس لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ 8 مارچ کے دن اس نے خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 30 سالہ مادھوی جو حیات نگر علاقہ کے ساکن ، لکشمن کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اس کے کمرے سے مشتبہ طور پر مردہ دستیاب ہوئی ۔ پولیس جواہر نگر اطلاع کے بموجب جائے مقام پہونچکر پنچنامہ کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT