Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / دو روزہ انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول کا آغاز

دو روزہ انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول کا آغاز

آغا خاں اکیڈیمی کے پروگرام میں وزیر سیاحت اجمیرا چندو لال کی شرکت
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : دو روزہ انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول کا آج یہاں شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب آغا خاں اکیڈیمی واقع رویرالا ولیج ، مہیشورم منڈل ، رنگاریڈی ڈسٹرکٹ پر آغاز ہوا ۔ وزیر سیاحت اجمیرا چندو لال نے ایک پتنگ اڑا کر اس فیسٹیول کا رسمی طور پر آغاز کیا ۔ اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے وزیر سیاحت نے کہا کہ شہر حیدرآباد ، جو ایک عالمی مقام بن رہا ہے ۔ سیاحت کے شعبہ میں بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کے منازل طئے کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول کااہتمام چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اسے مقبولیت حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت مستقبل میں حیدرآباد میں اس طرح کے مزید فیسٹیولس کا انعقاد عمل میں لائے گی ۔ چندو لال نے یہ بھی کہا کہ حالانکہ ریاست گجرات پتنگ فیسٹیول کے لیے مشہور ہے اب حیدرآباد میں انٹرنیشنل کائیٹ فیسٹیول کے انعقاد سے اسے منفرد مقام حاصل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو تین سال میں حیدرآباد کو کائیٹ فیسٹیول کے لیے مشہور مقام بنانے کی کوششیں کی جائیں گی ۔ وزیر موصوف نے اس ایونٹ میں حصہ لینے والے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا ۔ اس پروگرام میں آغا خاں اکیڈیمی کے چیف ڈاکٹر جافری فشر ، سکریٹری سیاحت بی وینکٹیشم ٹیبل ٹینس پلیر سائنا جیسوال ، عہدیداروں ، طلبہ اور ان کے پیرینٹس نے شرکت کی ۔ اس فیسٹیول میں کوئی 30 بیرونی اشخاص کو پتنگیں اڑاتے ہوئے دیکھا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT