Tuesday , October 17 2017
Home / دنیا / دو سالہ بچے بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے کے ماہر

دو سالہ بچے بھی اسمارٹ فون استعمال کرنے کے ماہر

لندن ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آج کی نئی نسل پرانی نسل سے 100 قدم آگے ہے جس کا اندازہ سیل فون، انٹرنیٹ اور اب اسمارٹ فون کے استعمال سے لگایا جاسکتا ہے۔ آج حال یہ ہیکہ نئی اسٹڈی کے ذریعہ یہ بات بھی سامنے آ چکی ہے کہ صرف دو سال کا بچہ اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کو نہ صرف سوائپ اور ان لاک کرسکتا ہے ؍ کرسکتی ہے بلکہ مختلف فیچرس کی تلاش بھی بہ آسانی کرسکتا ہے ؍ کرسکتی ہے۔ محققین کا کہنا ہیکہ نئی ٹیکنالوجی نے بچوں کے دماغوں پر ایسا اثر مرتب کیا ہے کہ ان کیلئے ٹیکنالوجی سے مربوط پیچیدگیاں سمجھنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہیکہ شاید خالق نے نئی نسل کے دماغ کو دنیا میں چلنے والی نئی ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کیلئے زائد صلاحیتوں سے نوازا ہے ورنہ کیا بات ہے کہ کسی یونیورسٹی کا 60 سالہ پروفیسر اسمارٹ فون ہینڈل نہیں کرسکتا۔ اس کی پیچیدگیاں نہیں سمجھ سکتا۔ وجہ صرف یہ ہیکہ اس کے دماغ میں وہ خلیئے موجود نہیں ہیں جو نئی نسل کے دماغ میں پائے جاتے ہیں۔ ٹچ اسکرین والے اسمارٹ فون استعمال کرنا اب نوجوانوں اور بزرگوں سے زیادہ بچوں کیلئے آسان ہوگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT