Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / دو سالہ گریجویشن، تین سالہ ڈگری کورس کے مماثل: یو جی سی

دو سالہ گریجویشن، تین سالہ ڈگری کورس کے مماثل: یو جی سی

نئی دہلی ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے 1986 ء سے قبل 2 سالہ گریجویشن ڈگری پروگرام کامیاب امیدواروں کو بڑی راحت فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ڈگریوں کو تین سالہ ڈگری کورس مکمل کرنے والے امیدواروں کے مماثل تصور کیا جائے گا ۔ یو جی سی قواعد 1985 ء کے مطابق کوئی بھی طالب علم اس وقت تک گریجویشن ڈگری کا اہل نہیں ہوسکتا تھا جب تک وہ تین سالہ کورس مکمل نہ کر یں۔ اس کے علاوہ ایسے امیدوار ماسٹرس ڈگری کورسس میں داخلہ کیلئے بھی اہل نہیں تھے۔ یو جی سی نے آج ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ طلبہ جنہوں نے 4 جون 1986 ء سے قبل پہلے ڈگری کورس میں اپنا نام درج کرایا ، ان کی ڈگری کو تین سالہ ڈگری کورس کے مماثل تصور کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT