Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / دو سال قبل ’ لاپتہ ‘ڈی ایس پی پکڑا گیا

دو سال قبل ’ لاپتہ ‘ڈی ایس پی پکڑا گیا

کھرگون (ایم پی) ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش پولیس کا ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) جو دو سال قبل پُراسرار حالات میں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، اسے بھوپال کی ایک پولیس ٹیم نے یہاں برواہ ٹاؤن کے ایک لاج سے پکڑلیا ہے۔ برواہ کے ایک پولیس عہدہ دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش کے ساتھ کہا کہ پولیس کو گمشدہ ڈی ایس پی مان سنگھ ٹیکم کے اتہ پتہ سے متعلق معلومات اپنے ذرائع سے حاصل ہوئی جس پر بھوپال سے پولیس ٹیم وشرانتی لاج پہنچی اور اس روم کا دروازہ کھٹکایا جہاں وہ روپوش تھا۔ جلد ہی اس نے دروازہ کھولا ، پولیس نے ایک رشتہ دار کی مدد سے اُس کی شناخت کی تصدیق کرلی اور کل رات اسے تحویل میں لے لیا گیا۔ پولیس ٹیم فوری ٹیکم کو لے کر بھوپال واپس پہنچ گئی۔ ایس ڈی او پی نے بتایا کہ ڈی ایس پی ٹیکم تقریباً دو سال قبل بھوپال سے لاپتہ ہوگیا تھا اور بھوپال کے جہانگیرآباد پولیس اسٹیشن میں گمشدہ شخص کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔وہ اُس وقت پولیس ہیڈکوارٹرز (بھوپال) میں تعینات تھا اور اُس کے اچانک لاپتہ ہوجانے کے پس پردہ وجہ ہنوز واضح نہیں ہے۔

 

فریڈم پارٹی سربراہ شبیر شاہ
جنوبی کشمیر میں گرفتار
سری نگر ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) کے سربراہ شبیر احمد شاہ کو جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایف پی کے ایک ترجمان نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو بتایا ’ شبیر شاہ جو حریت کانفرنس (گ) کے جنرل سکریٹری بھی ہیں، اُن کو آج ترال میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کرنا تھا‘۔ انھوں نے بتایا کہ تاہم آج صبح شبیر شاہ جیسے ہی بعض دیگر قائدین کے ہمراہ ترال پہنچے پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT