Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / دو سر والے بچے کو دیکھنے کا تجسس

دو سر والے بچے کو دیکھنے کا تجسس

اٹاوہ8جون(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں اٹاوہ کے لکھنا میں واقع اسپتال میں دو سر والے بچے کو دیکھنے کے لئے لوگوں کا ہجوم لگ گیا۔پرائمری ہیلتھ سنٹر کے انچارج اودھیش یادو نے یہاں بتایا کہ لاویدی ک نندگوا گاؤں کے رہنے والے رویندر چوہان کی بیوی آرتی چوہان کے یہاں آج صبح قریب آٹھ بجے ایک بچے کی پیدائش ہوئی ۔بچے کے سر کے ساتھ ایک اور سر جڑا ہواہے ۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال ماں اور بچہ دونوں صحت مند ہیں لیکن بہتر علاج کے لئے ڈاکٹرون نے اسے سیفئی میڈیکل یونیورسٹی کے لئے ریفرکردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT