Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / دو سوپر اسٹار کپتانوں کی کمزور ٹیموں کا آج مقابلہ

دو سوپر اسٹار کپتانوں کی کمزور ٹیموں کا آج مقابلہ

کوہلی اور دھونی کو ٹورنمنٹ میں بقا کی جدوجہد کا سامنا
بنگلورو ۔ 6 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) رائیل چینلجرس بنگلور ( آر سی بی ) اور رائزنگ پونے سوپر جئینٹس ( آر پی ایس جی ) کے درمیان آئی پی ایل کا کل یہاں کھیلا جانے والا ایک اہم میچ دو قومی ٹیموں کے کپتانوں کیلئے بقاء کی ایک فیصلہ کن لڑائی ثابت ہوگا ۔ آر سی پی کے ویراٹ کوہلی ٹیم ، مہندر سنگھ دھونی کی پونے سوپر جیئنٹس کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی سخت جدوجہد کرے گی ۔ آر سی بی سات مقابلوں میں پانچ شکستوں کے ساتھ پوائینٹس کے ٹیبل پر ساتویں مقام تک گھٹ گئی تھی لیکن پونے سوپر جیئنٹس گزشتہ روز دہلی ڈیرڈیولس کو غیرمتوقع شکست دیتے ہوئے نہ صرف اپنی تیسری کامیابی حاصل کی بلکہ پوائنٹس کے ٹیبل پر چھٹواں مقام حاصل کیا ہے ۔ چنانچہ ہندوستانی کرکٹ کے سوپراسٹارس کوہلی اور دھونی دونوں کیلئے ایک کٹھن سفر کا سامنا ہے ۔ جن کی ٹیمیں یکساں طورپر مایوس کن صورتحال سے گذر رہی ہیں۔ ویراٹ کوہلی اگرچہ اب بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ضرور ہیں پھر ان کے ساتھ اے بی ڈی ویلیرس بھی ہیں یہ دونوں 10 سرکردہ بیٹسمینوں میں شامل ہیں لیکن ان کی ٹیم کو بولنگ کا مسئلہ ہے ۔ پھر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ آر سی بی کے بولرس کا رن ریٹ بھی بہتر ہے اور اس کے بولرس ایک اوور میں اوسطاً آٹھ رن دیئے ہیں۔ جہاں تک دھونی اور ان کے کھلاڑیوں کا سوال ہے گزشتہ روز ڈیرڈیولس کو شکست دینے کے بعد ان کے حوصلے بلند ہیں جنھیں چار شکستوں کے بعد جیت ملی ہے اور وہ کم سے کم اب اس کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT