Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / دو طلبہ بشمول طالبہ کی خودکشی

دو طلبہ بشمول طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ رام گوپال پیٹ اور سائبرآباد کے علاقہ جواہر نگر پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو طلبہ بشمول ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ راجگوپال پیٹ پولیس کے مطابق 20 سالہ وشنو جو بی ٹیک کا طالب علم تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ طالب علم ایک بوائز ہاسٹل میں رہتا تھا جس نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ تاہم اس طالب علم کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا جواہر نگر پولیس کے مطابق 17 سالہ جیوتی کماری جو جواہر نگر علاقہ کے ساکن سریش پرشاد کی بیٹی تھی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس طالبہ کی صحت گذشتہ 3 سال سے ناساز تھی اور یہ طالبہ صحت کے متعلق کافی پریشان رہتی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT