Saturday , October 21 2017
Home / جرائم و حادثات / دو طلبہ کی خودکشی

دو طلبہ کی خودکشی

حیدرآباد 22 اپریل (سیاست نیوز) صحت میں ناکامی سے دلبرداشتہ دو طلبہ نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات سائبرآباد کے علاقوں ڈنڈیگل اور میڑپلی پولیس حدود میں پیش آئے۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 18 سالہ ایم ایس امر جو طالب علم سری چیتنیہ کالج باچو پلی کے ہاسٹل میں رہتا تھا اور گزشتہ چند دنوں سے پریشان تھا جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات ہاسٹل کے کمرے میں خودکشی کرلی۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 16 سالہ طالبہ سریشا جو کرانتی نگر کالونی میڑچل علاقہ کے ساکن پنٹیا کی بیٹی تھی، لڑکی ضلع محبوب نگر کی متوطن تھی جو اپنے نانا نانی کے یہاں میڑچل آئی ہوئی تھی۔ اس لڑکی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق لڑکی نے محبت میں ناکامی کے سبب یہ انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

 

خسر کی ہراسانی کا شکار بہو کی خودکشی
حیدرآباد 22 اپریل (سیاست نیوز) خسر کی مار پیٹ سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ سریشا جو راجندر نگر علاقہ کے ساکن کمار کی بیوی نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ سریشا کا خسر ان سے علیحدہ رہتا تھا۔ اور وہ آئے دن اپنے بیٹے کے مکان پہونچ کر بہو کو ہراساں کیا کرتا تھا۔ کل اس نے بہو سریشا کو مارا جس سے دلبرداشتہ خاتون نے خودکشی کرلی۔ راجندر نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT