Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دو طیاروں کے پَر ٹکرا گئے

دو طیاروں کے پَر ٹکرا گئے

نئی دہلی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایتھوپیائی ایرلائینس اور انڈین ایرلائینس طیارہ کے پَر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ یہ واقعہ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر منگل کی شب پیش آیا۔ ایرانڈیا کے ایک عہدیدار نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ایتھوپیائی ایرلائینس کا طیارہ اُڑان بھرنے کیلئے پیچھے آرہا تھا کہ جب ایرانڈیا کی ایر بس A320 ٹھہری ہوئی تھی۔ دونوں طیاروں کے پَر ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ ایرانڈیا کے طیارہ کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT