Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دو عادی رہزن گرفتار ‘مسروقہ مال برآمد

دو عادی رہزن گرفتار ‘مسروقہ مال برآمد

حیدرآباد /7 مئی (سیاست نیوز) ٹاسک فورس ویسٹ زون نے دو عادی رہزنوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 4.5 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ پولیس نے 27 سالہ محمد خلیل متوطن ضلع پدا پلی اور ساتھی 28 سالہ گڈم ستیش کو گرفتار کیا ۔ اس نے 2007 سے 2016  تک 27 مختلف جرائم بشمول قتل ، رہزنی اور سرقہ علاقہ سائبر آباد ، راما گنڈم وغیرہ میں انجام دیئے ۔ انہیں پولیس نے 2016 ء میں پی ڈی ایکٹ کے تحت ایک سال جیل میں محروس رکھا ۔ جاریہ سال /22 فبروری کو رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگئے ۔دونوں نے بوئن پلی و گاندھی نگر میں خواتین کو نشانہ بنا کر انکے گلے سے طلائی چین اڑالی ۔ پولیس نے رہزنوں کے قبضے سے 12 تولے طلائی زیورات ، دو موبائیل فون ، موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء برآمد کرکے انہیں بوئن پلی پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT