Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دو عادی سارقین گرفتار ، مسروقہ زیورات ضبط

دو عادی سارقین گرفتار ، مسروقہ زیورات ضبط

بوئن پلی پولیس کی کارروائی ، ایڈیشنل ڈی سی پی نارتھ زون کا بیان
حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بوئن پلی پولیس نے دو عادی سارقین کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے 25 تولے طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس نارتھ زون مسٹر پی یادگیری نے بتایا کہ 37 سالہ پی سری راملو اپنے ساتھی ڈی آنند جن کا تعلق آندھراپردیش ضلع اننت پور سے ہے ۔ دونوں نے اننت پور اور شاہ میرپیٹ علاقوں میں 40 سے زائد سرقہ کی وارداتیں انجام دی ۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ سارقین مقفل مکانات کے نشاندہی کرنے کے بعد اسے نشانہ بنایا کرتے تھے اور بوئن پلی علاقہ میں 5 ، بنجارہ ہلز میں ایک سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 25 تولے مسروقہ طلائی زیورات برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT