Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / دو عددی شرح ترقی کے حصول پر زور

دو عددی شرح ترقی کے حصول پر زور

کلکٹرس کانفرنس کے دوسرے دن چندرا بابو نائیڈو کا خطاب
حیدرآباد ۔ 19 ستمبر (این ایس ایس) اے پی کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے آج دو ہندسی شرح ترقی کے حصول کیلئے تمام محکمہ جات میں بہتر انداز کارکردگی کو اختیار کرنے پر زور دیا۔ وجئے واڑہ میں ڈسٹرکٹ کلکٹرس کانفرنس کے دوسرے دن چیف منسٹر نے انڈسٹریز، سیاحت اور آئی ٹی مشنس سے متعلق امور کا جائزہ لیا۔ انڈسٹری مشن کے تعلق سے مسٹر نائیڈو نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس میں جلد ہی نمبر ایک پوزیشن حاصل ہوگی۔ انہوں نے آندھراپردیش کو سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بنانے اور سرمایہ کاری کیلئے آسان راہ ہموار کرنے والے اقدامات کرنے پر انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کو مبارکباد بھی پیش کی۔ چیف منسٹر نے صنعتوں کے اشتراک سے آندھراپردیش انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن کے ایک مضبوط ادارہ کے طور پر قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ آندھراپردیش کو ایک اہم سیاحتی مقام میں تبدیل کرنے کے مقصد سے چیف منسٹر نے کہا کہ سیاحت کے شعبہ کی مکمل طور پر دوبارہ سمت بندی کی گئی ہے تاکہ اس سے آمدنی میں اضافہ ہو۔ آئی ٹی مشن پر چیف منسٹر نے کہا کہ ویزاگ میں مدھوراواڑہ، سگینچر ٹاور ملک میں آئی ٹی انڈسٹری کی ایک علامت ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT