Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / دو لاریوں کے درمیان حادثہ ، ایک شخص ہلاک

دو لاریوں کے درمیان حادثہ ، ایک شخص ہلاک

حیدرآباد ۔ /12 اگست (سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ عبداللہ پور میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں پارک کی ہوئی لاری کو دوسری لاری نے ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں ایک ڈرائیور فوت ہوگیا ۔ پولیس کے بموجب 31 سالہ اجئے کمار سنگھ متوطن بہار کل شام عبداللہ پور مٹ علاقہ میں اپنی لاری کا آئینہ صاف کررہا تھا کہ تیز رفتار لاری نے اسے ٹکر دیدی ۔ اس حادثہ میں اجئے کمار شدید زخمی ہوگیا اور اسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس حیات نگر نے ملزم لاری ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT