Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / دو لاپتہ لڑکیوں کے کالے کرتوت

دو لاپتہ لڑکیوں کے کالے کرتوت

نقلی فیس بک اکاونٹس سے نوجوانوں کو دھوکہ دہی
حیدرآباد /7 ستمبر ( سیاست نیوز ) نقلی فیس بُک اکاونٹس کے ذریعہ سیکڑوں نوجوانوں کو دھوکہ دینے والی دو لاپتہ لڑکیوں کو میرچوک پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ کاجل سنگھ اور سواتی دتہ جو میرچوک علاقہ سے لاپتہ ہوگئی تھیں اور پولیس نے اس سلسلے میں گمشدگی کا مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی تھی کہ آج ان کی گرفتاری پر حیرت انگیز انکشافات رونما ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون مسٹر وی ستیہ نارائنا نے بتایا کہ کاجل سنگھ اور سواتی دتہ کی گمشدگی پر پولیس کی عدم کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے ریاستی انسانی حقوق کمیشن سے شکایت درج کروائی گئی تھی لیکن پولیس نے ان کی گمشدگی کے پس پردہ جرائم کا پتہ لگالیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گمشدہ لڑکیوں نے فیس بک پر نقلی آئی ڈیز اور اکاونٹس کے ذریعہ تقریباً 100 نوجوانوں کو دھوکہ دیا ہے ۔ پولیس تحقیقات میں یہ حقائق کا انکشاف ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار لڑکیاں نقلی اکاونٹس میں دوسری خوبصورت لڑکیوں کے تصاویر کا استعمال کرکے سیکڑوں سم کارڈس بدلتے ہوئے نوجوانوں کو دھوکہ دے رہے تھے ۔ ستیہ نارائنا نے بتایا کہ دھوکہ باز لڑکیوں کے چنگل میں پھسنے والے 17 نوجوانوں نے اس سلسلے میں شکایت درج کروائی ہے ۔ واضح رہے کہ پرانے شہر سے مسلسل لاپتہ ہونے والے لڑکیوں کے واقعات نے پولیس کو دردسر ثابت ہوئے تھے اور مذکورہ لڑکیوں کی گرفتاری سے حیرت زدہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT