Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / دو لاکھ وظیفہ یابوں کو نظرثانی شدہ مراعات

دو لاکھ وظیفہ یابوں کو نظرثانی شدہ مراعات

ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کے تحت بقایہ جات کی بھی ادائیگی
نئی دہلی 14 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج اعلان کیا کہ اس نے ایک عہدہ ایک پنشن اسکیم کے تحت زائد از دو لاکھ وظیفہ یابوں کے اکاؤنٹ میں نظرثانی شدہ وظیفہ مراعات کو بقایہ جات کے ساتھ جمع کروادیا ہے ۔ یہ وظیفہ یابان سرویس پنشن اور معذوری کا وظیفہ حاصل کر رہے ہیں۔ وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زائد از 1.46 لاکھ فیمی پنشنرش کیلئے حکومت کی جانب سے نئے مراعات جاریہ ماہ کے ختم تک جمع کروادئے جائیں گے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس کے تحت ڈیفنس پنشن تقسیم دفاتر نے اب تک جملہ 2,21,224 دفاعی وظیفہ یابوں کے نظرثانی شدہ وظیفہ مراعات جاری کردئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بقایہ جات کی پہلی قسط کے ساتھ رقم جاری کردی گئی ہے اور ان وظیفہ یابوں کے اکاؤنٹس میں یکم مارچ 2016 کو جمع کروادی گئی ہے ۔ بیان میں مزیدکہا گیا ہے کہ جہاں تک 1,46,335 فیملی پنشنرس کا سوال ہے امکان ہے کہ مارچ کے ختم تک بقایہ جات کے ساتھ یہ رقم بھی جمع کروادی جائے گی ۔ کہا گیا ہے کہ محکمہ بہبودی سابق فوجیوں کی جانب سے گذشتہ سال 7 نومبر کو جاری کردہ اعلامیہ کی مطابقت میں یہ کارروائی کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT