Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / دو لاکھ پانی جذب کروالے کھڈوں کی تیاری کا نشانہ

دو لاکھ پانی جذب کروالے کھڈوں کی تیاری کا نشانہ

یلا ریڈی ۔ 8 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع بھر میں دو لاکھ پانی جذب کرنے والے کھڈوں کی تیاری کا نشانہ مقرر کیاگیا ہے۔ منڈل ناگی ریڈی منڈل پریشد آفس کی ڈی او مسٹر وینکٹیشورراؤ نے تنقیح کی ۔ منڈل میں ضامن روزگار سے متعلق ریکارڈ کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے  اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ضلع بھر میں 60 ہزار پانی جذب کرنے والے کھڈوں کی تعمیرات کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ڈسمبر تک ایک لاکھ شخصی بیت الخلاء تعمیر کئے جائیں گے ۔ ضامن روز گار اسکیم کے تحت جانوروں کے لئے گھانس اگانے کے لئے کسانوں سے اب تک 2600 درخواستیں وصول کی گئیں ہیں جس میں چار ماہ کے 1700 درخواستیں تین سال کے لئے 900 درخواستیں ۔ اس موقع پر منڈل خصوصی عہدیدار مسٹر راملو‘ ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT