Wednesday , September 27 2017
Home / جرائم و حادثات / دو لڑکوں کا1.25 لاکھ نقد رقم کے ساتھ طویل سفر

دو لڑکوں کا1.25 لاکھ نقد رقم کے ساتھ طویل سفر

حیدرآباد۔/13ستمبر، ( پی ٹی آئی) ٹریفک پولیس کو آج اسوقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں نے بغیر رجسٹریشن کی اسکوٹر چلارہے 14 سال کے دو نوجوان بچوں کو روکا۔ یہ دونوں آٹھویں جماعت کے طالب علم ہیں اور وہ راجہ مہیندراورم ( آندھرا پردیش) سے 430 کلو میٹر کا سفرطئے کرتے ہوئے آرہے تھے اور ان کے پاس 1.25 لاکھ روپئے کی رقم بھی موجود تھی۔ ایل بی نگر میں ٹریفک پولیس ٹیم نے بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کی نشاندہی ہونے پر جب اسے روکا اور تلاشی لی تو ان کے بیاگ سے 1.25 لاکھ روپئے کی رقم برآمد ہوئی۔ان لڑکوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات ایک بجے راجہ مہیندراورم سے نکلے اور ان دونوں میں سے ایک نے گھر سے 1.6لاکھ روپئے کی رقم لے لی تھی۔حیدرآباد پہنچنے کے بعد دونوں نے فی کس 15 ہزار روپئے کے موبائیل فون خریدے۔ پولیس نے بتایا کہ ارکان خاندان کو مطلع کیا گیا ہے اور انہیں رشتہ داروں کے حوالے کردیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT