Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / دو ماہ میں ایک بار بھی کم نہیں ہوئی پٹرول کی قیمت

دو ماہ میں ایک بار بھی کم نہیں ہوئی پٹرول کی قیمت

نئی دہلی۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) گذشتہ دو ماہ سے پٹرول کی قیمت میں ایک بار بھی کمی نہیں آئی ہے اور یہ مسلسل بڑھتی ہوئی تین سال سے زیادہ عرصہ کے سب سے مہنگی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔حکومت نے اس سال 16 جون کو ملک بھر میں پٹرول و ڈیزل کی قیمت روزانہ طے کرنے شروع کئے تھے ۔ اس کے پیچھے دلیل تھی کہ کسٹمرس کوبین الاقوامی بازار میں قیمت میں آئی کمی کا فائدہ فوراً مل سکے گا۔ ساتھ ہی بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں اضافہ ہونے سے تیل فروخت کرنے والی کمپنیاں فوراً قیمت بڑھا کر بوجھ کسٹمرس پر ڈال دیں گے اور انہیں نقصان نہیں ہوگا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل فروخت کرنے والی کمپنی آئیل انڈیا کی ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق اس سال 13 جولائی کے بعد 61 دن میں پٹرول کی قیمت ایک بار پھر کم نہیں کی گئی۔13 جولائی کو دہلی کے لئے پٹرول کی قیمت 63.91 روپے طے کی گئی تھی جو بڑھ کر 70.38روپے فی لیٹر ہوگئی ہے ۔ اس کا مطلب واضح ہے کہ کسٹمرس کو بین الاقوامی بازار میں آئے اُتار چڑھاؤ کا کوئی فائدہ نہیں مل سکا۔ڈیزل کی قیمت بھی 29اگست کے بعد سے کم نہیں کی گئی ہے ۔

پر دیومن معاملے پر پیر کے روز
سپریم کورٹ میں سماعت
نئی دہلی۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) گروگرام کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے دوسرے درجے کے طالب علم پردیومن کے قتل کے سلسلے میں پیر کو سپریم کورٹ سماعت کرے گا۔ا سکول مینجمنٹ کی جانب سے آج پیش ہوئے معروف وکیل کے ٹی ایس تلسی نے مقدمے کی سماعت ہریانہ کی عدالت کے بجائے نئی دہلی کے ساکیت کورٹ میں منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو اسکول کے باتھ روم میں پردیومن کا قتل ہواتھا۔ بس کنڈکٹراشوک کمار پرقتل کاالزام ہے۔ کنڈکٹر کو گرفتارکر لیا گیا ہے اور اس نے اپنا جرم بھی قبول کر لیا ہے ۔ دریں اثنا، کنڈکٹر کے ڈی این اے کا نمونہ جانچ کے لئے کرنال کی لیباٹری میں بھیج دیا گیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT