Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / دو مسافرین کے قبضہ سے 483 گرام سونا ضبط

دو مسافرین کے قبضہ سے 483 گرام سونا ضبط

شمس آباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے دو مسافرین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 483 گرام سونا ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب دمام اور جدہ سے آنے والے دو مسافرین کی تلاش لینے پر ان کے کپڑوں کے اندرونی حصول سے سونے کے بسکٹس جن کا وزن 483 گرام سونا اور مالیت 13 لاکھ 22 ہزار پانچ سو کو ضبط کرتے ہوئے دونوں مسافرین کو حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT