Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دو نامراد عاشقوں کی ہراسانی پر طالبہ کی خودکشی

دو نامراد عاشقوں کی ہراسانی پر طالبہ کی خودکشی

حیدرآباد /15 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) دو نامراد عاشقوں کی دعویداری اور مبینہ ہراسانی کا شکار ایک طالبہ نے خودکشی کرلی ۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیر کو پیش  آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 17 سالہ شرانیا جو لکشمی پور ولیج علاقہ کے ساکن ملیش کی بیٹی تھی ۔ انٹر سال دوم کی طالبہ نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شرانیا کیشورم کے کالج میں زیر تعلیم تھی اور اس لڑکی کو علاقہ کے دو لڑکے ہراساں و پریشان کر رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کے نرسنگ اور اے نرسنگ نامی دو لڑکے اس لڑکی سے محبت کے دعویدار تھے اور لڑکی کسی کو بھی خاطر میں نہیں لاتی تھی اور اس لڑکی کو ہراسانی کا سامنا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT