Wednesday , August 23 2017
Home / پاکستان / دو پاکستانی لڑکے ’سولار کڈز ‘ کی حیثیت سے مشہور

دو پاکستانی لڑکے ’سولار کڈز ‘ کی حیثیت سے مشہور

شعیب احمد اور عبدالرشید سورج غروب ہوتے ہی عملا ًمفلوج ہوجاتے ہیں
اسلام آباد 6 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان میں دو بھائی آج کل ’ سولار کڈز ‘ کی حیثیت سے جانے جا رہے ہیں جبکہ ان کے صحت سے متعلق مسئلہ کو پاکستانی ڈاکٹرس سلجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔ یہ دو بھائی 13 سال اور 9 سال کے ہیں اور دن کے اوقات میں یہ دوسرے بچوں کی طرح معمول کے مطابق رہتے ہیں لیکن جیسے ہی سورج غروب ہوجاتا ہے وہ دونوں عملا مفلوج ہوجاتے ہیں اور نہ بات کرسکتے ہیں اور نہ چل پھر سکتے ہیں۔ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس کے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ وہ ان بھائیوں کی ایسی حالت کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کیس کو ایک چیلنج کے طور پر لیا ہے ۔ ہمارے ڈاکٹرس ان بچوں کو درپیش صورتحال کی وجوہات کا پتہ چلانے طبی معائنے کر رہے ہیں ۔

یہ بچے دن بھر تو معمول کے مطابق حرکت میں رہ سکتے ہیں لیکن جب سورج غروب ہوجاتا ہے وہ آنکھیں تک نہیں کھول سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان دونوں بھائیوں کا علاج مفت کروا رہی ہے جو ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسلام آباد میں ان بھائیوں کے کافی مہینگے طبی معائنے کئے جا رہے ہیں اور ماہر ڈاکٹرس ان کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسرچ کرنے والے ان کے گاوں کی مٹی کے نمونے بھی حاصل کر رہے ہیں اور ہوا میں شامل اجزا کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ان بچوں کے والد محمد ہاشم نے اپنے رشتہ دارو ں میں شادی کی تھی اور ان کی چھ اولادوں میں دو بچے اوائل عمر ہی میں فوت ہوگئے تھے ۔ دیگر دو بچوں میں کوئی غیر معمولی علامات نہیں ہیں۔ دونوں بھائیوں کے طبی معائنے چل رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے یہ علاج مفت کیا جا رہا ہے ۔ یہ خاندان کوئیٹہ کے قریب ایک گاوں میں مقیم ہے تاہم اب بچے علاج کیلئے اسلام آباد میں ہیں۔ بڑے لڑکے کا نام شعیب احمد اور چھوٹے کا عبدالرشید ہے ۔

TOPPOPULARRECENT