Monday , April 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / دو چمپینس ممبئی اور کولکتہ کے درمیان آج دلچسپ ٹکراؤ متوقع

دو چمپینس ممبئی اور کولکتہ کے درمیان آج دلچسپ ٹکراؤ متوقع

ممبئی۔8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 10 میں دھماکہ خیز آغاز کرنے والی کولکتہ نائٹ رائڈرس اپنی فتح کا سلسلہ برقرار رکھنے کے ارادے سے اتوار کو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ناقص شروعات سے دباؤ میں نظر آرہی میزبان ممبئی انڈینس کے سامنے سنگین چیلنج دینے اترے گی ۔ممبئی کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں رائزنگ پونے سوپرجائنٹس سے سات وکٹ سے میچ ہار گئی تھی تو وہیں شاہ رخ خان کی کولکتہ نے کمال کا مظاہرہ کرتے ہوئے گجرات لائنس کو اسی کے گھر میں 10 وکٹوں سے یک طرفہ طور پر شکست دی ۔ اگرچہ دونوں ہی ٹیمیں آئی پی ایل کا خطاب دو مرتبہ اپنے نام کر چکی ہیں اور ان کے پاس مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی زبردست لائن اپ ہے لیکن فی الحال بہترین شروعات سے گوتم گمبھیر کی کے کے آر کا حوصلہ کافی بڑھا ہوا ہے تو وہیں روہت شرما کی ممبئی پہلا ہی میچ ہار کر دباؤ میں ہے اور اپنے گھریلو میدان اور حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیت کی پٹری پر لوٹنا چاہتی ہے ۔ ممبئی کی ٹیم کو اس وقت بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی شعبوں میں اصلاح کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہیں خود کپتان روہت شرماکی فارم بھی کچھ خاص نہیں چل رہی ہے جو باعث تشویش ہے ۔روہت کافی وقت سے میدان سے باہر رہنے کے بعد واپسی کر رہے ہیں جو گزشتہ میچ میں صرف تین رنز بنا پائے تھے ۔ اپنروں کے لیے اچھی شروعات  فراہم کرنا اہم ہے ایسے میں ان کے لئے اپنے کھیل کی سطح کو سدھارنا ضروری ہے ۔پارتھیو پٹیل، جوس بٹلر، نتیش رانا، کیرون پولارڈ، امباٹی رائیڈو ٹیم کے اہم بیٹسمینں ہیں تو گزشتہ میچ میں آخری وقت میں چار چھکوں سمیت صرف 15 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 35 رن کا تعاون دینے والے ا سٹار ہارڈک پانڈیا کی موجودگی بھی ٹیم کے لئے اہم ہے ۔ اگرچہ اس کی سب سے زیادہ اپنے بولنگ کے شعبے میں اصلاح کرنی پڑے گی کیونکہ گزشتہ میچ میں 184 رنز کے تسلی بخش اسکور کا بھی دفاع نہیں کر سکے تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT