Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / دو چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرا گئے، چار ہلاک

دو چھوٹے طیارے فضا میں ٹکرا گئے، چار ہلاک

سان ڈیگو۔ 17 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سان ڈیگو کاؤنٹی کی جانب پرواز کرنے والے دو چھوٹے طیارہ فضا میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس میں چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جبکہ ایک کھیت میں طیاروں کا ملبہ گرنے سے وہاں آگ لگ گئی۔ دریں اثناء فیڈرل اسوسی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ترجمان ایان گریگور نے بتایا کہ دونوں طیاروں کا تصادم کل صبح 11 بجے ہوا جو اس وقت براؤن فیلڈ کیلئے پرواز پر تھے اور لینڈنگ کرنے کے قریب تھے۔ ایک طیارہ دوہرے انجن والا سبریلائنر تھا اور دوسرا سنگل انجن والا سیسنا 172 تھا۔ زمین پر گرتے ہی طیاروں میں آگ لگ گئی اور ان کے دو ٹکڑے ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT