Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / دو کانسٹبلوں کی زیادتی سے وظیفہ یاب فوت

دو کانسٹبلوں کی زیادتی سے وظیفہ یاب فوت

حیدرآباد۔/6 جون، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقہ میں پولیس کی مجرمانہ حرکت کا ایک اور واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر تعینات دو کانسٹبلوں کی مبینہ حرکت سے ایک ریٹائرڈ ملازم دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا جو کہ محکمہ پولیس سے وابستہ تھا سبکدوش ملازم تھا۔ عنبر پیٹ پولیس کے مطابق 55سالہ مہیش کمار  جو چلکل گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا کل اس کے مکان میں ایک تقریب تھی اور اس میں ڈی جے بجایا جارہا تھا۔ میر پیٹ پولیس ملازمین نے اس ساؤنڈ سسٹم کو رکوادیا جس پر مہیش کمار کی  ان ملازمین پولیس کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی اس دوران  انہوں نے اس ریٹائرڈ ملازم پولیس کو  دھکا دے کر رسوا کردیا جس کے بعد اس کی صحت بگڑ گئی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT