Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دو کمسن بھائیوں کا بے رحمانہ قتل

دو کمسن بھائیوں کا بے رحمانہ قتل

حیدرآباد۔ 19 مئی (سیاست نیوز) حیات نگر میں دو کمسن بھائیوں کے بے رحمانہ قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ جہاں ان کے سَر پر وزنی پتھر ڈال کر ہلاک کردیا گیا اور ان کی نعشیں جھاڑیوں میں پھینک دی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ 7 سالہ مکیش رام کمار نوارے اور اس کے بھائی 10 سالہ دھرم راج کمار نوارے کل سے لاپتہ تھے۔ ان کی نعشیں جھاڑیوں سے دستیاب ہونے پر حیات نگر پولیس نے فوری وہاں پہنچ کر پنچ نامہ کیا۔ قاتلوں کی تلاش کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ان دونوں بچوں کا باپ ایک مزدور ہے اور حال ہی میں وہ چھتیس گڑھ سے یہاں منتقل ہوا تھا۔
منی گلشن کالونی میں قحبہ گری کا
ریاکٹ بے نقاب
حیدرآباد۔ 19 مئی (سیاست نیوز) ٹولی چوکی کے مِنی گلشن کالونی میں ہائی ٹیک قحبہ گری ریاکٹ بے نقاب ہوا ہے۔ گولکنڈہ پولیس نے مجرا پارٹیوں کیلئے انتظام اور فحاشی میں ملوث لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق ممبئی سے بتایا گیا ہے۔ وہ ایک ماہ قبل اس علاقہ میں منتقل ہوئی تھیں۔ مقامی عوام نے خود ان کے علاقہ میں جاری غیراخلاقی سرگرمیوں میں حیرت کا اظہار کیا۔ یہ بھی کہا گیا کہ کسی کو مکان کرایہ پر دینے کے معاملے میں احتیاط برتنی ضروری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT