Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / دو کمسن لڑکوں کی اموات

دو کمسن لڑکوں کی اموات

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور دنڈیگل پولیس حدود میں پیش آئے دلسوز واقعات میں 2 کمسن لڑکے فوت ہوگئے ۔ گھر کے قریب منعقدہ تقریب کے دوران کھیل کود میں ایک لڑکے کی اور گھر کے قریب کھیل کود دوسرے لڑکے کی موت کا سبب بن گیا ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 3 سالہ نائیک جو پرشانت نگر علاقہ کے ساکن وینکٹش کا بیٹا تھا یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ پانی کے سمپ میں گر کر شدید متاثر ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ دنڈیگل پولیس کے مطابق ڈھائی سالہ لڑکا مہیش جو سورارم علاقہ کے ساکن کیشور کا بیٹا تھا ۔ 22 نومبر کے دن یہ کمسن لڑکا اپنے مکان کے قریب منعقدہ ایک تقریب کے دوران کھیل رہا تھا کہ کھیلتے کھیلتے یہ لڑکا میٹھے کے لگن کی زد میں آکر شدید جھلس گیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT