Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دو کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر مسافر گرفتار

دو کیلو سونے کے ساتھ ایرپورٹ پر مسافر گرفتار

شمس آباد /17 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا اس کے قبضہ سے دو کیلو سونا برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے بموجب آج صبح دوحہ قطر سے قطر ایر لائینس نمبر OLK-500 شمس آباد ایرپورٹ پہونچی ۔ کسٹمس عہدیداروں کی چیکنگ میں ایک شخص کی تلاشی لینے پر اس کے جوتوں میں سے سونے کے سکے برآمد ہوئے ۔ جس کا وزن دو کیلو ہے ۔ کسٹمس عہدیداروں نے اسے گرفتار کرکے سونے کو ضبط کرکے مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ مسافر کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT