Saturday , June 24 2017
Home / ہندوستان / دو ہزار روپئے کی کرنسی نوٹوں سے دستبرداری کی تجویز نہیں: جیٹلی

دو ہزار روپئے کی کرنسی نوٹوں سے دستبرداری کی تجویز نہیں: جیٹلی

نئی دہلی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر فینانس ارون جیٹلی نے آج کہاکہ نوٹ بندی کے بعد متعارف کردہ دو ہزار روپئے کے کرنسی نوٹوں کی دستبرداری کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ وزیر موصوف نے لوک سبھا کو تحریری جواب میں یہ بات بتائی۔یہ بینک نوٹ 9 نومبر 2016 ء سے متعارف کئے گئے ۔
پنیرسلوم کی کار پر سنگباری
ٹھینی (ٹاملناڈو) ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم اشرار نے آج سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو پنیرسلوم کی کار پر سنگباری کی تاہم وہ بالکل محفوظ رہے۔ کار کے اگلے حصہ کو سنگباری سے معمولی سا نقصان پہنچا لیکن کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ پنیرسلوم مختلف تقریبات میں جن کا اہتمام ان کے حامیوں نے کیا تھا، شرکت کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT