Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / دو ہزار میڈلس حکومت کو واپس

دو ہزار میڈلس حکومت کو واپس

چندی گڑھ / واسکوڈی گاما ۔ 10 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عہدہ ، ایک پینشن (او آر او پی) کے جاری کردہ غیر واضح اعلامیہ پر ناراض 2000 سے زائد وظیفہ یاب فوجیوں نے آج بطور احتجاج اپنے میڈلس واپس کردیئے ۔ حالانکہ وزیر دفاع منوہر پریکر نے کہا کہ ان کا یہ عمل ایک سپاہی کی طرح کا نہیں ہے۔ ان تمام وظیفہ یاب فوجیوں نے این ڈی اے حکومت کے او آر او پی اسکیم پر دیئے گئے تیقنات سے انحراف پر بطور احتجاج ’’سیاہ دیوالی‘‘ منانے کا اعلان کیا۔ دہلی ، ہریانہ اور پنجاب میں بے شمار وظیفہ ملازمین نے اپنے  میڈلس واپس کئے ۔ دہلی میں ان احتجاجیوں کے ترجمان کرنل (ریٹائرڈ) انیل کؤل نے بتایا کہ امبالہ ، جالندھر ، گرداس پور ، ممبئی ، پونے ، ودودرا اور بنگلور میں میڈلس کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کلکٹر سنجے کمار نے کہا کہ دہلی میں کئی وظیفہ یاب فوجیوں نے ضلع کلکٹر آفس پہنچ کر میڈلس واپس کئے ۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر یہ میڈلس وصول نہ کئے جائیں تو اسے سڑک پر پھینک دیا جائے گا۔ چنانچہ وہ مجبور تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وظیفہ یاب فوجیوں کو گمراہ کیا گیا ہے ۔ پریکر نے کہا کہ انہیں وظیفہ یاب فوجیوں کی اس حکمت عملی پر تکلیف ہورہی ہے۔( متعلقہ خبر صفحہ 5 پر)

TOPPOPULARRECENT