Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / ’’دُنیا کی کوئی طاقت اس میں خلل نہیں ڈال سکتی‘‘

’’دُنیا کی کوئی طاقت اس میں خلل نہیں ڈال سکتی‘‘

ہندو اپنی کمی خود کھوجیں ، سدرشن ٹی وی کے سربراہ کا ٹوئٹر پیغام
نئی دہلی۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے پیر کی صبح 300 عازمین حج کے پہلے گروپ کو جھنڈی دکھاکر روانہ کرنے کے بعد پیر کی صبح کو سریش چاؤھنکے کا ٹوئٹر پیغام منظر عام پر آیا ہے جسے شہریوں نے پسند نہیں کیا کیونکہ اس سے فرقہ وارانہ منافرت بھڑک سکتی تھی۔ ’’سدرشن ٹی وی‘‘ کے سربراہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں عازمین حج پر حملوں کی دھمکی پر جو 10 جولائی کو جموں و کشمیر میں امرناتھ یاترا پر دہشت گرد حملہ کا انتقام تھا، کہا کہ اسلام میں مقدس حج 2017ء کے لئے پروازیں شروع ہوچکی ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت ان میں خلل نہیں ڈال سکتی۔ ہندوؤں کو اپنی کمی کا سراغ خود لگانا ہوگا۔

نروڈاپاٹیا کے دو مفرور مجرمین گرفتار
احمدآباد 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) احمدآباد پولیس کے اسپیشل آپریشنس گروپ نے 2002 ء کے نروڈا پاٹیا قتل عام مقدمے کے اُن دو مجرمین کو دوبارہ گرفتار کرلیا جو پیرول پر رہائی کے بعد فرار ہوگئے تھے۔ پنٹو جڈیجہ اور دنیش بارگے مئی اور جون میں پیرول پر رہا ہونے کے بعد لاپتہ ہوگئے تھے جنھیں احمدآباد میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT