Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / ’’دِل چبانے والے ‘‘ باغی کو گولی مار دی گئی

’’دِل چبانے والے ‘‘ باغی کو گولی مار دی گئی

بیروت۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک شامی جنگجو جسے ایک رونگٹے کھڑے کردینے والی ویڈیو میں اپنے حریف فوجی کی ہلاکت کے بعد سینہ چیر کر اس کا دل نکال کرچباتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اسے آج گولی مارکر ہلاک کردیا گی۔ ایک نگران گروپ کی اطلاع کے مطابق مذکورہ وحشی شخص کو ابوسکر کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ اس نے القاعدہ سے ملحقہ النصرہ فرنٹ میں تقریباً ایک سال قبل شمولیت اختیار کی تھی۔ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے یہ بات کہی۔ ادلیب میں ابوسکر کو حریف باغیوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا۔

TOPPOPULARRECENT