Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / دکانات کو نشانہ بنانے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

دکانات کو نشانہ بنانے والی بین ریاستی ٹولی گرفتار

حیدرآباد ۔ /29 ڈسمبر (سیاست نیوز)  تجارتی اداروں اور دوکانات کو نشانہ بناتے ہوئے نقد رقم اور دیگر اشیاء کے سرقہ میں ملوث بدنام زمانہ بین ریاستی ٹولی کو مونڈا مارکٹ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریش نائک متوطن بیلاری کرناٹک اپنے 5 ساتھیوں روی متوطن اننت پور (آندھراپردیش) ، راجناتروپتی متوطن میسور (کرناٹک) ، اے ساگر ساکن بالاپور ، ایم راجو متوطن قاضی پیٹ (ورنگل) اور بنگلورو کے نارائن سوامی پدما کمار کی مدد سے دوکانات کے شٹر توڑ کر وہاں موجود نقد رقم اور قیمتی اشیاء کا سرقہ کرلیا کرتا تھا ۔ گزشتہ تین سالوں میں مذکورہ ٹولی نے 32 سے زائد وارداتیں انجام دی ہیں اور تحقیقات کے دوران پولیس کو یہ پتہ لگا ہے کہ گرفتار ٹولی نے کرناٹک ، مہاراشٹرا ، تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 150 سے زائد وارداتیں انجام دی ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کو گوپالا پورم اور مارکٹ پولیس اسٹیشن حدود میں نصب کئے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نشاندہی کی ہے ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT