Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / دکن انفرا ہولڈنگس کیلئے 5000 ایکڑ اراضی کا الاٹمنٹ منسوخ

دکن انفرا ہولڈنگس کیلئے 5000 ایکڑ اراضی کا الاٹمنٹ منسوخ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( این ایس ایس ) : صنعتوں اور اداروں کے لیے مختص غیر مستعملہ اراضیات واپس لینے کے لیے حکومت تلنگانہ نے آج ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دکن انفراسٹرکچر ہولڈنگس ( ڈی آئی ایل ) کو دی گئی 4999.14 ایکڑ اراضی کا الاٹمنٹ منسوخ کردیا ۔ مابقی حکومت نے دکن انفراسٹرکچر لینڈ ہولڈنگس کو چار اضلاع نلگنڈہ ، میدک ، رنگاریڈی اور محبوب نگر میں 5000 ایکڑ اراضی الاٹ کی تھی ۔ تاہم ٹی آر ایس حکومت نے آج اس الاٹمنٹ کو منسوخ کردیا اور کہا کہ بلا مصرف اور بیکار پڑی ان سرکاری اراضیات کی بازیابی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ دکن انفراسٹرکچر کو تقریبا 5000 ایک قیمتی اراضیات کے الاٹمنٹ میں مبینہ بدعنوانیوں کے سبب تنازعہ پیدا ہوگیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT